شہدا پر سیاست قبول نہیں، دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے: بگٹی

شہدا پر سیاست قبول نہیں، دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے: بگٹی

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہدا کی قربانیوں پر سیاست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ سیاست کو دہشتگردی کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے۔بیسک ٹریننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ معصوم شہریوں کو ایک لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا گیا، تاہم دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور صوبے میں امن کا سورج پوری آب و تاب سے طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اہم کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز صوبے کے تحفظ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے، کوئی طاقت ملک کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد دہشتگردی فورس مؤثر انداز میں کام کر رہی ہے، جبکہ بلوچستان کی باصلاحیت خواتین بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ آنے والی نسلوں نے ملک کی قیادت سنبھالنی ہے۔