نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 66 فیصد اضافہ
Aug 27, 2026|ویب ڈیسک
ابوجا( مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں ایک سال کے دوران 66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جاری رپورٹ کے مطابق ایک سال میں نائیجیریا سے 7 ہزار 825 افراد کو اغوا کیا گیا، جبکہ اغوا کے واقعات کے دوران کم از کم ایک ہزار 142 افراد ہلاک ہوئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران اغوا کاروں کو 7.78 ارب نائرا تاوان ادا کیا گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اغوا کار اسکولوں، دیہات اور اہم شاہراہوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔