یتن یاہو حکومت کرنے کی صلا حیت کھو چکے:نفتالی بینیٹ کی تنقید
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم نفتالی بینیٹ نے موجودہ وزیرِاعظم نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی حکومت مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ایک انٹرویو میں نفتالی بینیٹ نے کہا کہ انتہائی دائیں بازو کے وزرا اتمار بن گویر، بیزلیل سموٹریچ اور قدامت پسند مذہبی جماعتیں نیتن یاہو پر اثرانداز ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اپنی حکومت کے فیصلوں پر مکمل اختیار نہیں رکھتے کیونکہ وہ حکومت برقرار رکھنے کے لیے انہی اتحادی جماعتوں پر انحصار کر رہے ہیں۔نفتالی بینیٹ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی حکومت میں کوئی وزیر بن گویر اور سموٹریچ جیسے بیانات دیتا تو وہ فوری کارروائی کرتے اور ایسے افراد کو کابینہ میں شامل نہ کرتے۔سابق اسرائیلی وزیرِاعظم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ عالمی سطح پر اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ انہوں نے بیرونی پروپیگنڈا یا میڈیا نہیں بلکہ حکومتی پالیسیوں اور طرزِ عمل کو قرار دیا۔