اسلام آباد ( اباسین خبر)اسلام آباد میں ہونے والے اہم مذاکرات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی اور سول اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران تمام اداروں نے غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔وزیر داخلہ نے پاک فوج، پنجاب رینجرز، پنجاب پولیس، موٹروے پولیس، فیڈرل کانسٹیبلری، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اداروں نے چوکسی اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ان کا کہنا تھا کہ ان اداروں کی مؤثر حکمت عملی اور بلا رکاوٹ حفاظتی انتظامات کے باعث مذاکرات کے لیے ایک محفوظ، پُرامن اور منظم ماحول فراہم کیا گیا۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے اداروں کی لگن اور انتھک خدمات پر فخر ہے، جنہوں نے اہم قومی ذمہ داری کو کامیابی سے نبھایا۔
اسلام آباد مذاکرات، سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر وزیر داخلہ کا خراج تحسین
2 دن قبل