بنگلادیش: مرزا فخر الاسلام عالمگیر نئے صدر منتخب
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
بنگلادیش( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیشی پارلیمنٹ نے حکمران جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا۔78 سالہ مرزا عالمگیر نے پارلیمانی انتخاب میں اپوزیشن اتحاد کے امیدوار اولی احمد کو شکست دی۔ صدارت اگرچہ زیادہ تر رسمی منصب ہے، تاہم وہ سربراہِ مملکت اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف ہوں گے، جبکہ انتظامی اختیارات وزیراعظم اور کابینہ کے پاس رہیں گے۔مرزا عالمگیر 2016 سے بی این پی کے سیکرٹری جنرل تھے اور شیخ حسینہ کے دور حکومت میں اپوزیشن کی نمایاں آواز کے طور پر متعدد بار گرفتاریوں اور مقدمات کا سامنا کرچکے ہیں۔