ہنگو میں فائرنگ، مولانا یونس دردمند جاں بحق، 10 سالہ بیٹا زخمی

ہنگو میں فائرنگ، مولانا یونس دردمند جاں بحق، 10 سالہ بیٹا زخمی

Aug 20, 2026|ویب ڈیسک

ہنگو( اباسین خبر) ضلع ہنگو کے علاقے بابو تنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مولانا یونس دردمند کو قتل کردیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کا 10 سالہ بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مولانا یونس دردمند دکان سے گھر واپس جا رہے تھے کہ گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا۔پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔