خواجہ سرا کا روپ دھار کر گھر میں داخل، خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

خواجہ سرا کا روپ دھار کر گھر میں داخل، خاتون سے زیادتی، ملزم گرفتار

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)ممبئی میں ایک 28 سالہ شخص نے خواجہ سرا کا بھیس بنا کر مبارک باد دینے کے بہانے ایک گھر میں داخل ہوکر خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔خاتون کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تو ایک مشتبہ شخص واردات کے بعد ساڑھی پہن کر رکشے میں سوار ہوتا دکھائی دیا۔ پولیس نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے کھاریگاؤں کی کچی آبادی سے اسے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو خواجہ سرا ظاہر کرکے خاتون کو نظرِ بد دور کرنے کے لیے رسم ادا کرنے کا جھانسہ دیا اور اسے بیڈ روم میں لے جاکر دھمکایا، جہاں اس نے مبینہ طور پر زیادتی کی۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم لوگوں سے رابطے اور رقم حاصل کرنے کے لیے خواجہ سرا کے علاوہ بھکاری کا بھی بھیس اختیار کرتا تھا۔