جمرود میں دو قبائل کا اراضی تنازع جرگے سے حل

جمرود میں دو قبائل کا اراضی تنازع جرگے سے حل

Aug 8, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں کھٹیا خیل اور بہرام خیل قبائل کے درمیان طویل عرصے سے جاری اراضی کا تنازع قبائلی جرگے کی کامیاب ثالثی اور باہمی رضامندی سے پرامن طور پر ختم ہوگیا۔تنازع کے تصفیے کے لیے منعقدہ جرگے میں مقامی مشران، قبائلی عمائدین، معززین علاقہ اور دونوں فریقوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔جرگے کے ارکان نے دونوں قبائل کا مؤقف اور دلائل تفصیل سے سنے، جس کے بعد باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے جرگے کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے اختلاف ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔اس موقع پر شرکاء نے کہا کہ تنازعات کو بات چیت، جرگے اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنا علاقے میں امن، استحکام اور بھائی چارے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں قبائل کے درمیان ہونے والی یہ مفاہمت مستقبل میں بھی باہمی تعلقات کو خوشگوار رکھنے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگی۔