خیبر پختونخوا سے 50 شخصیات کیلئے سول و گیلنٹری ایوارڈز کی سفارش

خیبر پختونخوا سے 50 شخصیات کیلئے سول و گیلنٹری ایوارڈز کی سفارش

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر) خیبر پختونخوا حکومت نے سول اور گیلنٹری ایوارڈز کیلئے صوبے سے تعلق رکھنے والی مزید 50 شخصیات کے نام وفاق کو ارسال کردیئے۔رواں سال سول ایوارڈز میں خیبر پختونخوا کو نظر انداز کیے جانے پر تنقید کے بعد وفاق کی جانب سے مزید نام طلب کیے گئے تھے۔ صوبائی حکومت نے 28 شخصیات کیلئے گیلنٹری جبکہ 22 کیلئے سول اعزازات کی سفارش کی ہے۔سفارشات میں آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کیلئے ہلال شجاعت، جبکہ متعدد شہید پولیس و ایف سی اہلکاروں کیلئے ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت شامل ہیں۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سمیت دیگر افسران کے نام بھی گیلنٹری ایوارڈز کیلئے تجویز کیے گئے ہیں۔سول ایوارڈز کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد عابد مجید اور ایڈیشنل آئی جی عباس احسن سمیت مختلف سرکاری افسران کیلئے ہلال، ستارہ اور تمغہ امتیاز کی سفارش کی گئی ہے۔