کولکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، بچے سمیت 9 افراد ہلاک

کولکتہ کے ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی، بچے سمیت 9 افراد ہلاک

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

کولکتہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 6 افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بنگلادیشی شہری بھی شامل ہیں جو علاج کی غرض سے کولکتہ آئے ہوئے تھے۔مقامی پولیس کے مطابق آگ رات تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر ہوٹل کی دوسری منزل پر لگی، جس پر ایک گھنٹے کے اندر قابو پالیا گیا۔ واقعے کے دوران تقریباً 30 افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے۔