خیبرپختونخوا کے کوہ پیماؤں نے تھلو زوم چوٹی سر کر لی
Jul 29, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی 9 رکنی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ہندوکش کے دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں واقع 6 ہزار 50 میٹر بلند تھلو زوم چوٹی کامیابی سے سر کر کے قومی پرچم لہرا دیا۔ذرائع کے مطابق تھلو زوم چوٹی ہندوکش کی مشکل ترین اور کم سر کی جانے والی چوٹیوں میں شمار ہوتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے کوہ پیماؤں نے آٹھ روزہ سخت مہم کے دوران کئی دشوار مراحل طے کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔رپورٹس کے مطابق ٹیم نے کمراٹ اور چترال کے خطرناک راستوں، گلیشیئرز اور برفانی دراڑوں کو عبور کرتے ہوئے چوٹی تک رسائی حاصل کی۔واضح رہے کہ تھلو زوم چوٹی کو پہلی مرتبہ 1971 میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں نے سر کیا تھا، جس کے بعد اب خیبرپختونخوا کی ٹیم نے اس چوٹی پر کامیابی حاصل کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔