غزہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے، 10 فلسطینی شہید، 15 زخمی
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فضائی کارروائیاں جاری ہیں، تازہ حملوں میں کم از کم 10 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق نصیرات کیمپ میں ایک شخص شہید ہوا، جبکہ غزہ سٹی کے علاقے تفاح میں پولیس مرکز پر حملے کے نتیجے میں 13 سالہ بچی سمیت 9 افراد جان سے گئے اور 15 زخمی ہوئے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں حماس کے ارکان اور کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔حماس نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی کی کوششوں کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔ اسرائیلی فوج نے وسطی اور جنوبی غزہ میں دو زیرزمین سرنگیں بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔