مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی گئی

مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی گئی

Aug 19, 2026|ویب ڈیسک

مقبو ضہ بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے، جس کی اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویر نے بھی تصدیق کردی۔اسرائیلی اخبار کے مطابق نیتن یاہو حکومت نے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کی عبادت کی اجازت کو ابتدائی تجربہ قرار دیا ہے، جبکہ پہلی بار انہیں دعائیہ کتابیں ساتھ لے جانے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔فیصلے کے فوری بعد یہودیوں کو مسجد اقصیٰ میں دعائیہ کتابوں کے ساتھ عبادت کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔اس سے قبل مسجد اقصیٰ میں صرف مسلمانوں کو عبادت کی اجازت تھی، جبکہ یہودی مسجد کی بیرونی دیوار، جسے ’’دیوار گریہ‘‘ کہا جاتا ہے، پر عبادت کرتے تھے۔دوسری جانب اردن میں عرب اور مسلم حکام نے مسجد اقصیٰ کی موجودہ حیثیت تبدیل کرنے کی اسرائیلی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔