اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کا خطے میں امن کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
Jun 27, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( اباسین خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کے امن و استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہا اور ایرانی عملے اور ماہی گیروں کی محفوظ وطن واپسی میں تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔