امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی پاسداران انقلاب

امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی پاسداران انقلاب

Jun 27, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا اور اس کارروائی کو بغیر ردعمل کے نہیں چھوڑا جائے گا۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے سیریک جزیرے پر ہونے والے امریکی حملے کو ناکام بنا دیا اور اس کے اثرات کو غیر مؤثر بنا دیا۔بیان میں کہا گیا کہ ایران اس جارحیت کا جواب ضرور دے گا اور اس کا ردعمل اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر تیز اور فیصلہ کن ہوگا۔پاسداران انقلاب نے مزید خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کوئی نئی کارروائی کی تو اسے سخت جواب کا سامنا کرنا پڑے گا۔