ایرانی صدر پزشکیان کا استعفے کی خبروں کی تردید، عہدہ برقرار رکھنے کا اعلان

ایرانی صدر پزشکیان کا استعفے کی خبروں کی تردید، عہدہ برقرار رکھنے کا اعلان

Aug 5, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے استعفیٰ دینے سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔صدر پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے اختلافات کی اطلاعات کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ریاستی اداروں کے درمیان مکمل رابطہ موجود ہے۔اپنی انتظامیہ کے دو سال مکمل ہونے پر ٹی وی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے واضح کیا کہ وہ اپنے منصب پر قائم رہیں گے اور بطور صدر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔استعفے سے متعلق سوال پر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگر کبھی ایسا فیصلہ کیا تو وہ خود عوام کو آگاہ کریں گے، تاہم فی الحال ان کا عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حکومت اور سپریم لیڈر کے درمیان اختلافات کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے۔اس سے قبل ایرانی صدر کے نائب اطلاعاتی افسر مہدی طباطبائی نے بھی کہا تھا کہ سیاسی انتہاپسند افواہیں پھیلا کر قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے اور ایران کے مخالفین کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔