ایران کا دشمن کو سخت انتباہ، غلط اقدام پر فوری جواب دینے کا اعلان

ایران کا دشمن کو سخت انتباہ، غلط اقدام پر فوری جواب دینے کا اعلان

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی غلط اقدام کا فوری جواب دیا جائے گا۔ایرانی فوج کے مطابق آئندہ تنازع محض جغرافیائی حدود تک محدود نہیں رہے گا اور ممکنہ جنگ میں مزید نئے اہداف شامل ہوسکتے ہیں۔ایرانی فوج نے کہا کہ باب المندب اور شام میں موجود امریکی فوجی اڈے بھی تنازع کا حصہ بن چکے ہیں۔ایران نے خطے میں توانائی اور مواصلاتی تنصیبات کو ممکنہ اہداف بنانے کا انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل کی کسی بھی جنگ میں پورے خطے کے بنیادی ڈھانچے کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔