ایران کا متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار، نئے پروٹوکول کا مطالبہ

ایران کا متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار، نئے پروٹوکول کا مطالبہ

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹر نگ ڈیسک) ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کا معائنہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔محمد اسلامی کے مطابق متاثرہ تنصیبات کے معائنے کے لیے نیا طریقہ کار اور پروٹوکول تیار کرنا ضروری ہے، تاہم عالمی جوہری توانائی ایجنسی غیر متاثرہ مقامات پر حفاظتی معائنے جاری رکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران حملوں سے متاثرہ تنصیبات سے متعلق پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون پر عمل کر رہا ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی جانب سے ایران پر حملوں کی مذمت نہ کیے جانے سے اس کی اہلیت اور آزادی پر سوالات اٹھتے ہیں۔محمد اسلامی نے الزام عائد کیا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے تحت متاثرہ جوہری مقامات تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایجنسی متاثرہ تنصیبات کے معائنے کے طریقہ کار سے متعلق اپنا مؤقف واضح کرے۔