ایران پاکستان تعلقات بہترین دور میں ہیں، اسماعیل بقائی

ایران پاکستان تعلقات بہترین دور میں ہیں، اسماعیل بقائی

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات تاریخ کے بہترین مرحلے میں ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران کا دورہ بھی خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی کوششوں کا حصہ ہے۔اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کی، جبکہ ایران امریکی اقتصادی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت موصول نہیں ہوئی۔ایرانی ترجمان کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی آج تہران پہنچیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد بھی خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں آگے بڑھانا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔