آبنائے ہرمز پر ایران عمان مذاکرات، جلد معاہدے کی توقع

آبنائے ہرمز پر ایران عمان مذاکرات، جلد معاہدے کی توقع

Aug 8, 2026|ویب ڈیسک

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان پیش رفت جاری ہے اور جلد کسی معاہدے پر پہنچنے کی توقع ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ جیسے ہی آبنائے ہرمز سے تجارتی بحری جہازوں کی بلا رکاوٹ آمدورفت بحال ہونے کا اعلان کیا جائے گا، امریکا ایرانی بندرگاہ کی ناکہ بندی ختم کر دے گا۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد ایران نے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے، جبکہ امریکی افواج نے بھی اس اہم بحری گزرگاہ کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔