ایران نے امریکا کے ساتھ معاہدے کو اپنی سفارتی کامیابی قرار دے دیا

ایران نے امریکا کے ساتھ معاہدے کو اپنی سفارتی کامیابی قرار دے دیا

Jun 24, 2026|ویب ڈیسک

 تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا اور ایران کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والی مفاہمت کو ایران کی کامیابی اور امریکا کی ناکامی قرار دیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آذربائیجان میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کسی دباؤ یا جبر کا نتیجہ نہیں بلکہ ایرانی عوام کی استقامت، مزاحمت اور مضبوط مؤقف کا ثمر ہے۔محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران نے مشکل حالات کے باوجود اپنے قومی مفادات، خودمختاری اور وقار کا بھرپور دفاع کیا اور مذاکراتی عمل میں اپنے اصولی مؤقف کو برقرار رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام بیرونی طاقتوں کے بجائے خطے کے ممالک کے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے، اس لیے علاقائی سلامتی کی ذمہ داری بھی خطے کے ممالک کو خود سنبھالنی چاہیے۔