بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان مظاہرین کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

بھارتی سپریم کورٹ کا نوجوان مظاہرین کیخلاف کارروائی روکنے کا حکم

Jul 29, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوان مظاہرین کے خلاف قانونی کارروائی روکنے اور نابالغ افراد کو رہا کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس تشدد کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے بھارتی چیف جسٹس نے حکم دیا کہ مظاہرین کے خلاف درج مقدمات پر فی الحال کوئی کارروائی نہ کی جائے۔عدالت نے قرار دیا کہ طلبہ کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنا آئینی حق ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی یا خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی۔سپریم کورٹ نے حکام کو مظاہروں میں شریک افراد کا ڈیجیٹل ڈیٹا عام کرنے سے بھی روک دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ مظاہرین کی نجی معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔