بھارتی ایوی ایشن بحران کا شکار، ایئرلائنز کو بھاری نقصانات

بھارتی ایوی ایشن بحران کا شکار، ایئرلائنز کو بھاری نقصانات

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا ایوی ایشن شعبہ مشکلات سے دوچار ہے، جہاں کئی ایئرلائنز کو مالی خسارے اور بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق مہنگے ایندھن، کمزور بھارتی کرنسی اور پالیسی چیلنجز نے ملک کے فضائی شعبے کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ موجودہ حالات نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی کمزوریوں کو نمایاں کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران مالی مشکلات کے باعث متعدد بھارتی ایئرلائنز اپنا آپریشن بند کر چکی ہیں، جبکہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش اور علاقائی کشیدگی نے بھی بھارتی فضائی کمپنیوں کو متاثر کیا ہے۔بھارتی صحافی پالکی شرما کے مطابق ایئرلائنز کی مسلسل ناکامیاں ملک کے ایوی ایشن شعبے کو درپیش بڑے مسائل کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات نے کمپنیوں کے لیے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔