ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت بھارت کو مہنگی پڑ گئی

ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور پراکسیز کی حمایت بھارت کو مہنگی پڑ گئی

Aug 18, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق بنگلا دیش نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم طارق رحمان، شیخ حسینہ کی حوالگی تک بھارت کا دورہ نہیں کریں گے۔بنگلا دیشی وزارت خارجہ کے ترجمان اے کے ایم شاہد کریم نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بھارت جانے سے پہلے نئی دہلی کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا اور شیخ حسینہ سمیت دیگر مفرور ملزمان کی حوالگی کے عمل کو تیز کرنا ہوگا۔وزیراعظم طارق رحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کے بجائے ملائیشیا اور چین کے دورے کیے ہیں۔ دوسری جانب بنگلا دیشی عدالت شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دے کر سزائے موت سنا چکی ہے۔ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے مطلوب افراد کو پناہ دینے کے معاملے نے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید پیچیدگی پیدا کر دی ہے۔