عمران خان شفا اسپتال سے اڈیالا جیل واپس منتقل

عمران خان شفا اسپتال سے اڈیالا جیل واپس منتقل

Aug 21, 2026|ویب ڈیسک

راولپنڈی( اباسین خبر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال سے سخت سیکیورٹی میں واپس اڈیالا جیل منتقل کردیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق اسپتال سے واپسی کے بعد عمران خان کو دوبارہ ان کے سیل میں منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل انہیں طبی معائنے کے لیے اڈیالا جیل سے شفا انٹرنیشنل اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ آئی جی اسلام آباد نے بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔