پشاور( اباسین خبر) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبے میں بڑے جلسے کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت ہے کہ دس دن کے اندر خیبر پختونخوا میں جلسہ منعقد کیا جائے، جس کے تحت 19 اپریل کو سہ پہر تین بجے مردان ریلوے گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ناحق قید کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی قیادت کو گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل دباؤ اور زیادتی کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر حالات کے باوجود پارٹی اپنی عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ وہ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ عمران خان کی غیر موجودگی کے باوجود پارٹی بھرپور سیاسی سرگرمی کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے مخالفین پر الزام عائد کیا کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے منفی پروپیگنڈا کر کے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سہیل آفریدی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کر کے عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کریں اور یہ پیغام دیں کہ قوم آج بھی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
عمران خان کی ہدایت پر خیبر حکومت کامردان میں 19 اپریل کو جلسہ کرنے کااعلان
8 گھنٹے قبل