سعودی عرب پر حملوں کے اثرات عالمی معیشت کو متاثر کرسکتے ہیں، آئی ایم ایف کا انتباہ
Oct 15, 2026|ویب ڈیسک
بینکاک( مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے منفی اثرات صرف خطے تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پوری دنیا متاثر ہوسکتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق کرسٹالینا جارجیوا نے بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی معیشت خطے اور عالمی معیشت کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے، اس لیے وہاں پیش آنے والے واقعات کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، جس سے مختلف ممالک کی معیشتوں پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔