المخا میں حوثی حملے، 11 افراد ہلاک
Aug 10, 2026|ویب ڈیسک
صنعا( مانیٹرنگ ڈیسک) یمن کے شہر المخا میں حوثی گروپ کے حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 شہری اور 8 فوجی اہلکار شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 6 شہری بھی شامل ہیں۔حوثی گروپ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔المخا یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے زیر انتظام علاقے میں واقع ہے، جبکہ یمنی حکومت کو سعودی عرب اور اتحادی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔