ہانگ کانگ میں 42 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ہانگ کانگ میں 42 سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

Aug 11, 2026|ویب ڈیسک

ہانگ کانگ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں گزشتہ روز درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو 1984ء کے بعد سے اب تک ریکارڈ کیا جانے والا بلند ترین درجہ حرارت ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کی موسمیاتی رصدگاہ نے بتایا کہ سمندری طوفان ڈولفن کے باعث گرم ہواؤں نے شہر کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔رصدگاہ کے مطابق گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت 1984ء میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے ہانگ کانگ میں اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔