حماس کا امریکا سے اسرائیل پر امن منصوبے پر عمل کا دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

حماس کا امریکا سے اسرائیل پر امن منصوبے پر عمل کا دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

Aug 10, 2026|ویب ڈیسک

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) حماس رہنما باسم نعیم نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ امن منصوبے پر طے شدہ روڈ میپ کے مطابق عملدرآمد کا پابند بنائے۔باسم نعیم نے کہا کہ امریکا امن معاہدے کا ضامن ہے، اسے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈال کر منصوبے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادات کی خاطر امن منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا نہیں کی جانی چاہئیں، ثالثوں اور امریکا کو اسرائیل پر معاہدے کی شرائط پر عمل کے لیے دباؤ بڑھانا ہوگا۔حماس رہنما نے مطالبہ کیا کہ امریکا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو غزہ امن منصوبے کے اگلے مرحلے کی منظوری پر آمادہ کرے۔باسم نعیم کا بیان نیتن یاہو کی جانب سے غزہ امن منصوبہ مسترد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے