دیر اپر اور دیر لوئر کے مشران، عمائدین، انتظامی و سیکیورٹی حکام کا اہم گرینڈ جرگہ

دیر اپر اور دیر لوئر کے مشران، عمائدین، انتظامی و سیکیورٹی حکام کا اہم گرینڈ جرگہ

Aug 18, 2026|ویب ڈیسک

پشاور( اباسین خبر)دیر اپر اور دیر لوئر کے مشران، عمائدین، انتظامی و سیکیورٹی حکام کا اہم گرینڈ جرگہ آئی جی فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں دونوں اضلاع کی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔جرگے میں دیر میں پائیدار امن کے قیام اور سیکیورٹی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اور مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر مالاکنڈ ڈویژن، ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ، کمانڈنٹ دیر اسکاؤٹس، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور بڑی تعداد میں قبائلی مشران و عمائدین نے شرکت کی۔آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (نارتھ) میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیر اپر اور دیر لوئر میں پائیدار امن، استحکام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت، سیکیورٹی فورسز، پولیس اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں اور عوام کے باہمی تعاون، اتحاد اور یکجہتی سے امن دشمن عناصر اور خوارج کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔