حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل سے بچنے کی کوشش کی: شفیع جان
Aug 21, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر)خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ حکومت نے پوری کوشش کی کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کیا جائے۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا کسی پر احسان نہیں، خیبر پختونخوا حکومت بھی عدالت عظمیٰ کو دی گئی یقین دہانیوں پر مکمل عمل کرے گی۔شفیع جان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ریاست کا جو طرزِ عمل رہا، ایسا کسی دوسری سیاسی قیادت کے ساتھ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق حکومت عمران خان کو پہلے ہی ہسپتال منتقل کردیتی تو اسے اخلاقی برتری حاصل ہوتی۔