کشمیر احتجاج، حکومت طاقت کے بجائے مذاکرات کرے: مو لانافضل الرحمان

کشمیر احتجاج، حکومت طاقت کے بجائے مذاکرات کرے: مو لانافضل الرحمان

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( اباسین خبر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری احتجاج دو ماہ سے جاری ہے، حکومت نے تحریک کو طاقت کے ذریعے دبانے کا راستہ اختیار کیا، تاہم کشمیری عوام کے صبر اور برداشت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر میں 5 جون کو حالات کشیدہ ہوئے، جس کے بعد کمیٹی نے ثالثی کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے ان پر اعتماد کیا، لیکن حکومت نے اس معاملے کو اہمیت نہیں دی اور طاقت کے ذریعے تحریک ختم کرنے پر قائم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی سے اپیل ہے کہ مزید وقت دیا جائے اور کوئی بڑا قدم نہ اٹھایا جائے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ کشمیری عوام کا صبر قابلِ احترام ہے، جبکہ یہ تحریک کشمیر سمیت دنیا بھر میں پھیل رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاستی اداروں کو خونریزی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔