پٹرول ڈیزل قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری

پٹرول ڈیزل قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کیخلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری

Aug 10, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی، جس کے باعث ادویات، خوراک، ایل پی جی، آٹا اور دیگر ضروری اشیا کی ترسیل متاثر ہونے لگی ہے۔ہڑتال کے باعث مختلف ٹرانسپورٹ اڈوں سے مال بردار گاڑیوں کی روانگی بھی معطل ہے، جبکہ شہروں کے درمیان سامان کی ترسیل کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں نے مطالبات منظور ہونے تک احتجاج اور ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل سے کاروباری معاملات شدید متاثر ہورہے ہیں اور مال بردار گاڑیوں کے مالکان کو مشکلات کا سامنا ہے، اس لیے وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں