چترال میں سیلابی ریلہ تباہی مچا گیا، دیر روڈ کا واحد اسٹیل پل بہہ گیا

چترال میں سیلابی ریلہ تباہی مچا گیا، دیر روڈ کا واحد اسٹیل پل بہہ گیا

Aug 5, 2026|ویب ڈیسک

چترال( اباسین خبر) بروز کے مقام پر شدید سیلابی ریلے کے باعث دیر تا چترال مرکزی شاہراہ پر قائم واحد اسٹیل پل بہہ گیا، جس کے بعد اہم سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہو گئی۔پل تباہ ہونے سے متعدد مسافر راستے میں پھنس گئے اور انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ دونوں اضلاع کے درمیان آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ممکنہ متبادل راستے اختیار کریں۔حکام کے مطابق پل کی بحالی اور متاثرہ شاہراہ کو دوبارہ کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔