مردان میں ایف آئی اے کا چھاپہ، واپڈا اور آئیسکو سے منسوب غیر قانونی کیبلز برآمد

مردان میں ایف آئی اے کا چھاپہ، واپڈا اور آئیسکو سے منسوب غیر قانونی کیبلز برآمد

Aug 4, 2026|ویب ڈیسک

مردان (اباسین خبر) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل مردان نے تخت بھائی میں ایک نجی اسٹور پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر واپڈا اور آئیسکو سے منسوب غیر قانونی کیبلز اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران برآمد ہونے والا سامان قبضے میں لے کر قانونی ضابطے کے تحت ضبط کرلیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ معاملے کی باقاعدہ تحقیقات اور انکوائری شروع کردی گئی ہے، جس میں برآمد شدہ سامان اور اس سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد دستیاب شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں کے سامان کے غیر قانونی استعمال، فروخت یا ذخیرہ کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔