دہشت گردوں کا نام نہ لینا خوف ہے، ضیا اللہ لانگو

دہشت گردوں کا نام نہ لینا خوف ہے، ضیا اللہ لانگو

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ(اباسین خبر) صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جان کے خوف کے باعث دہشت گرد تنظیم کا نام لینے سے گریز اور حقائق کو مسخ کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ سرانان حملے کی ذمہ داری متعلقہ دہشت گرد تنظیم خود قبول کرچکی ہے اور حملے کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں، اس کے باوجود بعض رہنما دہشت گردوں کا نام لینے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی رہنما ہر واقعے کی ذمہ داری حکومت پر ڈالنے کا آسان راستہ اختیار کرتے ہیں، جس سے ملک اور ریاست کی بدنامی ہوتی ہے۔ ان کے بقول اپنی جان کے خوف سے دہشت گردوں کا نام نہ لینا اور عوام سے اصل حقائق چھپانا دوغلے پن کے مترادف ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ پشتون عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کے بجائے تمام معاملات حکومت کے کھاتے میں ڈالنا پشتونوں سے دوستی نہیں بلکہ دشمنی کے برابر ہے۔