پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی جاری

پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی بے دخلی جاری

Jul 29, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( اباسین خبر) پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، جہاں پولیس کی جانب سے اب تک ہزاروں افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں سے 37 ہزار سے زائد افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، جبکہ 214 افراد تاحال ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ ملک بدر کیے جانے والوں میں 14 ہزار 954 مرد، 7 ہزار 254 خواتین اور 14 ہزار 783 بچے شامل ہیں۔پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11 ہزار 145 ایسے افراد شامل تھے جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، جبکہ 11 ہزار 137 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے اور 14 ہزار 709 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں۔