جرمن ایئرپورٹ پر دھماکا خیز ڈرون برآمد، سیکیورٹی سخت

جرمن ایئرپورٹ پر دھماکا خیز ڈرون برآمد، سیکیورٹی سخت

Aug 6, 2026|ویب ڈیسک

جرمنی( مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے لیپزگ ہالے ایئرپورٹ پر دھماکا خیز مواد سے لیس ڈرون ملنے کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرون ایئرپورٹ کے محدود رسائی والے کارگو علاقے میں رن وے کے قریب ملا، جسے بم ڈسپوزل ٹیم نے کارروائی کے بعد ناکارہ بنا دیا۔ واقعے کے بعد کچھ پروازیں عارضی طور پر معطل کی گئیں جبکہ بعض کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی جانب موڑ دیا گیا۔جرمن وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنٹ نے واقعے کو خطرے کی نئی سطح قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام اسے ممکنہ ہائبرڈ حملے کے پہلو سے بھی دیکھ رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک کسی گروہ یا ملک کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایک ڈی ایچ ایل کارگو طیارہ بھی راستہ تبدیل کرنے کے دوران ایک نامعلوم فضائی شے سے ٹکرا گیا، جس سے اسے معمولی نقصان پہنچا۔ حکام دونوں واقعات کے درمیان ممکنہ تعلق کا جائزہ لے رہے ہیں۔