اردوان اور ٹرمپ میں رابطہ، غزہ، ایران اور دفاعی معاہدوں پر گفتگو
Aug 18, 2026|ویب ڈیسک
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ ایران اور غزہ کی صورتحال سمیت پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدارتی دفتر کے مطابق اردوان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیے اس معاملے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ترک صدر نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینیوں کو ایسے وقت میں نشانہ بنایا جا رہا ہے جب غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد ہونا تھا۔