مستونگ میں باغ پر ڈرون حملہ، 4 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

مستونگ میں باغ پر ڈرون حملہ، 4 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

Aug 22, 2026|ویب ڈیسک

مستونگ( اباسین خبر) بلوچستان کے علاقے کھڈکوچہ میں باغ میں کام کرنے والے مزدور ڈرون حملے کی زد میں آگئے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق واقعہ کھڈکوچہ کے علاقے گیت میں پیش آیا، جہاں مزدور باغ میں کام کررہے تھے۔ حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں علی رضا مینگل، نصیب اللہ ابڑو اور خالد حسین شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد باغ میں مزدوری کررہے تھے۔