داسو ڈیم منصوبے نے ایک اور تعمیراتی سنگ میل عبور کر لیا
Jun 30, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( اباسین خبر) قومی اہمیت کے حامل داسو ہائیڈرو پاور منصوبے نے ایک اور اہم تعمیراتی ہدف حاصل کر لیا ہے، جہاں مکمل پیمانے پر رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔منصوبے کے مرکزی ڈیم پر کنکریٹ کے باقاعدہ تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل یہ آزمائشی مرحلہ لازمی قرار دیا جاتا ہے۔مرکزی ڈیم کی جگہ کے قریب قائم آزمائشی حصے میں مکمل پیمانے پر کنکریٹ ڈالنے کی مشقیں جاری ہیں، جبکہ یہ آزمائشی مرحلہ چار ماہ تک جاری رہے گا۔منصوبے پر کام کرنے والی انجینیئرز اور تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں آزمائش کے تمام فنی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیں گی۔آزمائشی مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد مرکزی ڈیم پر کنکریٹ کے باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔