کوہاٹ ٹنل کے قریب کسٹم اہلکاروں پر حملہ، ایک شہید، دو زخمی

کوہاٹ ٹنل کے قریب کسٹم اہلکاروں پر حملہ، ایک شہید، دو زخمی

Jul 24, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر) خیبرپختونخوا میں کوہاٹ ٹنل کے قریب کسٹم اہلکاروں پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق حملے کے دوران دہشت گردوں نے کسٹم اہلکاروں کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی، جس سے گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی۔واقعے کے بعد زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ شہید اہلکار کی میت بھی ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور حملہ آوروں سے متعلق معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔