دانہ سر کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گر گئی، 30 افراد جاں بحق

دانہ سر کے قریب مسافر کوچ کھائی میں گر گئی، 30 افراد جاں بحق

Jul 3, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحد کے قریب دانہ سر کے مقام پر ایک مسافر کوچ گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ میں ڈرائیور سمیت 36 افراد سوار تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی تیز رفتاری یا ممکنہ تکنیکی خرابی کے باعث قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جا گری۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلع شیرانی کی انتظامیہ، ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق خیبر پختونخوا کی ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔