مہاراشٹر میں عمارت منہدم، 9 افراد ہلاک
Aug 1, 2026|ویب ڈیسک
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ممبئی کے قریب واقع علاقے بھیونڈی میں پیش آیا، جہاں مقامی حکام نے واقعے کی تصدیق کی۔ریسکیو ٹیموں نے رات بھر امدادی کارروائیاں جاری رکھیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ مزید افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے اور انہیں نکالنے کے لیے آپریشن تاحال جاری ہے۔