مانسہرہ میں بریک فیل گاڑی گارڈ ریل سے ٹکرا گئی، آگ لگنے سے مکمل تباہ
Aug 4, 2026|ویب ڈیسک
مانسہرہ (اباسین خبر) ضلع مانسہرہ کے شوگراں روڈ پر بریک فیل ہونے کے باعث ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے نصب حفاظتی گارڈ ریل سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں زخمی شخص نوید ولد وحید کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کی شدت کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی، تاہم بروقت امدادی کارروائی کے باعث زخمی شخص کو فوری طبی سہولت فراہم کر دی گئی۔