بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ

Aug 15, 2026|ویب ڈیسک

مقبو ضہ کشمیر( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج کریں گے، جبکہ آزادی پسند رہنماؤں اور مختلف تنظیموں نے بھی یومِ سیاہ کی حمایت کی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت مخالف مظاہرے کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی اقدامات اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے۔دوسری جانب بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر، بالخصوص سری نگر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔ بخشی اسٹیڈیم کے اطراف کئی سطحوں پر سیکیورٹی حصار قائم کیے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں، مسافروں اور راہگیروں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔بخشی اسٹیڈیم میں آج بھارتی یومِ آزادی کی مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔