بلوچستان میں 9 مطلوب دہشتگرد خواتین کے سروں کی قیمت مقرر

بلوچستان میں 9 مطلوب دہشتگرد خواتین کے سروں کی قیمت مقرر

Aug 27, 2026|ویب ڈیسک

کوئٹہ( اباسین خبر) بلوچستان حکومت نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ 9 انتہائی مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔حکومت بلوچستان کے مطابق مطلوب خواتین کا تعلق گوادر، جیونی اور تربت سے ہے۔ ان میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں سمیت دیگر شامل ہیں۔حکام کے مطابق 8 مطلوب خواتین کے بارے میں معلومات دینے پر 10،10 لاکھ روپے جبکہ عزیزاں کے بارے میں اطلاع دینے والے کے لیے 15 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔حکومت نے کہا ہے کہ مطلوب خواتین کی نشاندہی یا ان سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی اور اطلاعات مقررہ رابطہ نمبروں پر دی جاسکتی ہیں۔حکام کے مطابق یہ خواتین بلوچستان میں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔