بلیدہ میں شہری اغوا، اہلخانہ کا فوری بازیابی کا مطالبہ

بلیدہ میں شہری اغوا، اہلخانہ کا فوری بازیابی کا مطالبہ

Aug 20, 2026|ویب ڈیسک

تربت( اباسین خبر) ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے بلوچ شہری امام ولد حسن کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔اہلخانہ کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح افراد نے گزشتہ روز گلی باہوٹ بازار سے امام ولد حسن کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ امام حسن کا کسی سے کوئی ذاتی تنازع یا دشمنی نہیں اور وہ ایک سادہ مزاج اور بے قصور شہری ہیں۔مغوی کے اہلخانہ نے تربت پریس کلب میں واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ امام حسن کے اغوا کے بعد پورا خاندان شدید خوف اور پریشانی میں مبتلا ہے اور ان کی بحفاظت واپسی کا منتظر ہے۔امام حسن کی اہلیہ نے حکام سے اپیل کی کہ ان کے شوہر کو جلد بازیاب کرایا جائے اور اغوا میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔