محمد بن سلمان سے بحرین اور شام کے رہنماؤں کا رابطہ
Aug 1, 2026|ویب ڈیسک
ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق بحرین کے بادشاہ نے سعودی ولی عہد سے رابطہ کیا، جس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت، امن و سلامتی کے معاملات اور استحکام کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا۔گفتگو میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب سعودی ولی عہد اور شام کے صدر احمد الشرع کے درمیان رابطے میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کے واقعات کی مذمت کا اعادہ کیا گیا۔شام کے صدر نے سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے شام کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔